نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے
کلونجی استعمال کیا کرو کیونکہ اس میں موت کے سوا ہر بیماری کے لئے شفا ہے“
کلونجی ایک قسم کی گھاس کا بیج ہے۔ اس کا پودا …
اس میں زمین کی بناوٹ ،شکل،او ر پہاڑوں وغیرہ کے متعلقہ مضا مین شامل کیے گے ہیں۔
قرآن مجید میں کئی ایسے تاریخی بیانات ہیں جن کو آج جدید سائنسی تحقیق کے بعد صحیح قراردیا گیا ہے۔
قرآن مجید کس طرح جمع ہوا ، کیا اسلام اور سائنس میں تضاد ہے ، وغیرہ مضامین کو شامل کیا گیا ہے۔
ماں کے پیٹ میں بچےکی ولادت ، بچےکی جنس کا زمہ دار کون ؟ وغیرہ کے متلعق سائنسی تحقیق اور قرآنی معلومات کو ملاحظہ فرمائیے۔
اس میں شہد کی مکھی ،چیونٹی، کتے اور خنزیر وغیرہ کے متعلقہ مضامین شامل ہیں
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ خشک سالی کے لیے معروف براعظم افریقہ کے نیچے زمینی پانی کا ایک وسیع ذخیرہ موجود ہے۔ان کا کہنا ہے کہ زمین کے اندر موجود پانی کا کل حجم
زمین کی سطح پر موجود پانی سے سو گنا ہے۔محققین نے اس پوشیدہ ذخیرے کا ایک نہایت تفصیلی جائزہ شائع کیا ہے۔’اینوائرنمینٹل ریسرچ لیٹرز‘ نامی جریدے میں شائع کیے گئے اس تجزیہ میں انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ وسیع پیمانے پر کنویں کھودنا بھی ٹھیک نہ ہوگا۔
افریقہ کے مختلف علاقوں میں تیس کروڑ افراد کے پاس پینے کے صاف پانی تک رسائی نہیں ہے۔آئندہ برسوں میں آبادی کے بڑھنے اور کاشتکاری کے لیے آب پاشی کے پیشِ نظر پانی کی مانگ میں اضافے متوقع ہیں۔موسمی سیلابوں اور خشک سالی کی وجہ سے کاشتکاری کے لیے تازہ پانی کے دریاؤں اور جھیلوں کی رسد محدود رہتی ہے۔ اس وقت قابلِ کاشت زمین کا صرف پانچ فیصد حصے میں آب پاشی کا انتظام ہے۔اب پہلی بار سائنسدان پورے براعظم کا زیرِ زمین پانی کے ذخائر کا جائزہ لے سکے ہیں۔ برطانوی جیولوجیکل سروے اور یونیورسٹی کالج لندن کے محققین نے مل کر پانی کے ان ذخائر کا ایک تفصیلی نقشہ مرتب کیا ہے۔
ہیلن بونسر نے بھی اس تحقیق میں حصہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک تو زیرِ زمین پانی پر غور نہیں کیا گیا تاہم اس تحقیق کے بعد لوگوں کو اس کے ممکنہ فوائد کا اندازہ ہوگا۔صدیوں پر محیط ماحولیاتی تبدلیوں کی وجہ سے صحارا ایک صحرا بن گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان زیرِ زمین ذخائر میں آخری بار پانی شاید پانچ ہزار سال پہلے بھرا ہو۔
محققین نے اس تحقیق میں اسی طرح کے موجودہ نقشوں اور حکومتی تحقیقوں سمیت دو سو تراسی مزید تجزیوں کو بھی شامل کیا۔ان کا کہنا تھا کہ بہت سے ممالک جنہیں ’انتہائی کم پانی والے‘ قرار دیا جا چکا ہے، ان کے نیچے پانی کے بڑے ذخائر موجود ہیں۔تاہم سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ بہت سارے بڑے بڑے کنویں کھودنے سے بھی مسئلہ شاید حل نہیں ہوگا۔
اس تحقیقی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر ایلن مکڈونلڈ کا کہنا تھا کہ زیرِ زمین پانی کی طرز اور مقامی حالات کو پوری طری سمجھے بغیر بڑے بڑے کنویں نہیں کھودے جانے چاہئیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صحیح طور پر مقامات کی نشاندہی اور کم پانی نکالنے والے دستی پمپ یا آہستہ چلنے والے دیہاتی کنویں ہی استعمال ہونے چاہئیں۔ بارش کی کمی کی وجہ سے سائنسدانوں کو خدشہ ہے کہ زیادہ بڑے کنویں کھودنے سے یہ ذخیرہ کہیں ختم نہ ہو جائے۔
ہیلن بونسرکے مطابق پانی نکالنے کے آہستہ طریقے کبھی زیادہ مفید ہوسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ افریقہ میں پینے کے لیے اور کسی حد تک آب پاشی کے لیے زمینی پانی موجود ہے۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے
کلونجی استعمال کیا کرو کیونکہ اس میں موت کے سوا ہر بیماری کے لئے شفا ہے“
کلونجی ایک قسم کی گھاس کا بیج ہے۔ اس کا پودا …
کھجور ایسا بابرکت ، لذیز اور شیریں پھل ہے جس کا قرآن کریم میں بیس سے زائد بار ذکر آیا۔ جب کہ یہ انبیاء اور صالحین کی پسندیدہ غذا رہی ہے۔ حضور اکرم صلی اللہ …
سائنسدانوں نے ایک ایسے مقناطیسی بیكٹيريا یا جراثیم تلاش کیے ہیں جو مستقبل میں بایولوجیکل یا حیاتیاتی کمپیوٹرز کی تیاری میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔برطانیہ کی لیڈز یونیورسٹی اور جاپان کی ٹوکیو یونیورسٹی …
آپ ان ساری کہانیوں کو اٹھا لیں آپ کو ان میں ایک ایسا ماحول ملے گا ،ایسی اخلاقیات ملیں گی اس طرح کی طرززندگی نظر آئے گی جس کا نہ ہماری زمین سے کوئی تعلق …
ایکسرے کے ذریعے معائنے کا عمل بہت عام ہے۔ مثال کے طور پر 82 ملین کی آبادی پر مشتمل یورپی ملک جرمنی میں ہر سال 100 ملین ایکسرے معائنے کیے جاتے ہیں۔ایکسرے اور کمپیوٹر ٹومو …
ہم مانیں یا نہ مانیں لیکن یہ حقیقت ہے اس ملک میں سٹیٹ نام کی کوئی چیز نہیں اور جس جس کو اس کا علم ہے وہ سٹیٹ کی غیرموجودگی کا پورا پورا فائدہ اٹھار …
آج امریکا شاررخ خان کو ائیرپورٹ پر روکنے پر انڈیا سے معافی مانگ لیتا ے لیکن یہ پورے پاکستان کی انا کو قدموں میں روندنے کے باوجود “سوری” کہنے کیلیے تیار نہیں ہوتا ،امریکا اس …
سیاچن میں بھارت کے 7ہزار اور پاکستان کے 4ہزار چارسو جوان اور افسر تعینات ہیں،منفی چالیس پچاس درجہ حرارت پر کوئی چیز ،کوئی دھات آپ کی جلد سےٹکرا جائے تو یہ گوشت کے اندر پیوست …
صدرآصف علی زرداری کا یہ فرمانا کہ میاں برادران کو چمک میں نے دی ہے اور جب چاہے ان سے چھین سکتا ہوں۔مجھے اس پر اعتراض ہے ۔ ہم سب انسان ہیں اور اس دنیا …
ایک رات کا واقعہ ہے کہ میں بالکل اکیلا سپین کے شہر بالینسیا میں واقع ایک ڈسکو کلب میں شراب پی رہا تھا اور ساتھ ساتھ اپنے نزدیک موجود لوگوں کو غور سے دیکھ رہا …
قرآنی آیات کی معجزانہ تاثیر دیکھئے کہ آسٹریلیا کی ایک خاتون سورہ یٰسین کی آیات کا انگریزی ترجمہ پڑھ کر مشرف بہ اسلام ہو گئیں۔ ام امینہ بدریہ کی ایمان افروز داستان قبول اسلام انہی …
میں نے ایک خطا کی تھی،مجھ سے ایک جرم سرزد ہوا تھا میں نے اپنے والد صاحب سے کئے وعدے سے انحراف کیا ،میں نے اپنے سوتیلے بہن بھائیوں کو پیسے نہیں بھجوائے ،دودھ پیتے …
اخوت ایک طلسماتی تنظیم ہے ،ملک میں تنظیم کے ستر سے زائد دفاتر مساجد کے اندر قائم ہیں ۔تنظیم کسی قسم کی ضمانت کے بغیر بلاسود دس ہزار روپےقرضہ دیتی ہے اور قرض دارکو یہ …
منفرد کشمیری نسل کی بھیڑیں اپنے اعلیٰ ترین معیار کی اون کی بنا پر دنیا بھر میں شہرت رکھتی ہیں۔مگر ان کی گھٹتی ہوئی تعداد اس صنعت کے لیے سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے۔ لیکن …
بھارتی فلموں اور ڈراموں میں آپ نے بعض کرداروں کو درد اور زخموں کے علاج کے لیے دودھ میں ہلدی ملاکر پیتے دیکھا ہوگا۔ انسان قبل از تاریخ عہد سے ہلدی کا استعمال کررہاہے ، …
اس سال کے آخر تک مارکیٹ میں ایسا گوشت فروخت ہونا شروع ہوجائے گا جو غذائیت ، ذائقےاور خوشبومیں حقیقی گوشت جیسا ہوگا ، لیکن اسے کارخانوں میں سبزیوں اور اناج سے تیار کیا جائے …
قرآن اور رسول اکرم ﷺ سے محبت وہ جذبہ ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت کسی مسلمان کے دل سے خارج نہیں کرسکتی اور یہ محبت جب بھی انگڑائی لیتی ہےیہ طاقت کے بڑے بڑے …
نومبر 2011ء میں روشنی سے تیزرفتار ذرے نیوٹرینو کی دریافت اور آئن سٹائن کے شہرہ آفاق نظریہ اضافیت کو غلط قرار دینے کے بلند بانگ دعوے کرنے والے سائنس دانوں نے اب دبے لفظوں میں …
مجھے اس سارے معاملے میں صرف آمنہ سے ہمدردی ہے کیونکہ نقصان بہرحال آمنہ کا ہوا ،یہ مسلمان رہی اور نہ ہی کرسچین ۔یہ باپ کی رہی اور نہ ہی ماں کی اور یہ …
اسلام جہاں مسلمانوں کو روحانی پاکیزگی کا حکم دیتا ہے ،وہاں اس کی تعلیمات مسلمانوں کے جسم ولباس کی تطہیر کا بھی درس دیتی ہیں۔ اگر اسلام کے طہارت کے طریقوں پر غور کیا جائے …
دنیا بھر میں ایسے بہت سے نظریات ہیں، جنہیں ایک سائنسی حقیقت سمجھتے ہوئے ان پر یقین اور عمل کیا جاتا ہے۔ جب کہ ان کا عموماً سائنس سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، اور اگر …
اللہ تعالیٰ نے عبادت کو دین اسلام کا جزو اعظم ٹھہرایا ہے اور عبادت کو ظاہر ی و باطنی ذرائع کےلیے حسن وجمال کا غازہ، تہذیب اخلاق وعادات اور اصلاح حالات کا وسیلہ قرار دیا …
دنیا کے سرد ترین علاقے قطب جنوبی ، جسے براعظم انٹارکٹیکا کے نام سے جانا جاتا ہے، سینکڑوں پرانی منجمد جھیلیں موجود ہیں ، جن میں ووسٹوک جھیل بھی شامل ہے۔ برف کی تین کلومیٹر …
برطانوی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ مجوزہ مقدار سے زیادہ شراب استعمال کرنے سے لوگ سنگین بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں جن میں دل کی بیماریاں شامل ہیں۔حکومتی تنبیہہ میں کہا گیا ہے …
اپنے ذہن کے ذریعے کسی مشین کو کنٹرول کرنا اپنی ہی سرگرمیوں کی توانائی سے اپنے گھر میں پاور جنریٹ کرسکنا؟ یہ دو ایسی پیش رفت ہیں جِن کے بارے میں IBMکے ماہرین کا خیال …
حضرت یونس ؑ کو اللہ تعالیٰ نے نینویٰ (موجودہ عراق کا شہر موصل )کی بستی کی ہدایت کے لیے بھیجا۔نینویٰ میں آپؑ کئی سال تک ان کو تبلیغ کی دعوت دیتے رہے ۔مگر قوم ایمان …
امریکی خلائی تحقیق کے ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ رواں سال21 دسمبر 2012ء کونبرونامی کوئی سیارہ زمین سے نہیں ٹکرائے گا اور نہ ہی قیامت آئے گی۔
ناسا کے مینجر ڈان یومنیزکے مطابق نام نہاد …
جسم انسانی کی بقا اور صحت کے لیے صاف ستھر ی غذا کا استعمال ضروری ہے ۔قرآن سے استعمال غذا کے اصول بھی مترشح ہوتےہیں ۔ اللہ تعالیٰ کاارشاد ہے :
وَكُلُوا وَاشْرَبُوا وَلَا تُسْرِفُوا ۚ إِنَّهُ لَا …
انسان کا مادہ تخلیق ایک مخصوص قسم کا تخمی پانی (Seminal Fluid) ہے۔ قرآن مجید کی ایک سورہ میں اس کو ماءِ دافق یعنی اچھلتا ہوا پانی کہا گیا ہے ۔ سورۃ الطارق میں ارشاد …
کائنا ت میں اللہ تعالیٰ کی ایسی بے شمار نشانیاں موجود ہیں جن پر غورکرنے سے بآسانی انسان اس نتیجہ پر پہنچ سکتا ہے کہ ا ن اشیا کو پیدا کرنے والی اور ان میں …
Allah k khazano main koi kami nahi.
Good info