صفحہ اول » میرا تعارف

میرا تعارف


میرا تعارف

دوستو میرا نام طارق اقبال ہے۔ تحصیل وزیرآباد ،ضلع گوجرانوالہ کے ایک قصبہ سوہدرہ سے تعلق ہے ۔ تعلیم کچھ خاص نہیں ہے۔ میٹرک کے بعد سویڈش انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی گجرات سے تین سالہ الیکٹریکل ٹیکنالوجی میں  ڈپلومہ لیا تھا۔ اس کے بعد مختلف جگہوں پر کام کے بعد سعودیہ ،بن لادن کمپنی کے ویزہ پر آیا ۔ ابھی ایک کپنی  NOMAC  میں کام کر رہا ہوں ۔ اللہ کا کرنا ایسا ہوا کہ ایک دن ڈاکٹر ذاکر نائیک صاحب کا پروگرام ٹی وی پر دیکھا جس میں انہوں نے قرآن اور جدید سائنس میں مطابقت کو بیان کیا تھا ،یہ پروگرام میرےلیے انوکھا اور بڑا دلچسپ تھا اور مجھے اپنے ایمان میں بے حد اضافہ محسوس ہوا کہ قرآن واقعی اللہ ہی کی کتاب ہے اور یہ ایک بے مثال  اور عظیم کتاب ہے۔ بس اس دن سے لے کر آج کے دن تک میر ی بھی یہی کوشش ہے کہ قرآن کے اس پہلو کےذریعےجہاں عام مسلمانوں کی معلومات میں اضافہ کیا جائے وہیں غیر مسلموں کو بھی  دعوت دی جائے کہ جس سائنس کو تم آج کسی چیز کے حق یا باطل ہونے کے لیے بطور کوسوٹی سمجھتے ہو،اُس کی جدید تحقیقات اور قرآن مجید کی قدیم آیات میں پائی جانے والی معلومات میں کس قدر مطابقت پائی جاتی ہے اور اس بات کا بھی لالچ ہے کہ شاید کسی کو ہدایت نصیب ہوجائے اور اللہ رب العزت اپنے کھاتے میں بھی چند نیکیاں لکھ دے کہ جو  میری راہ ِ نجات کا سبب بن جائیں۔

یہ میرے اللہ کا ہی کرم ہے وگرنہ میرے اندر اتنی قابلیت نہیں تھی اور نہ  ہے کہ میں یہ کام کرسکتا بلکہ مجھے حیرانی ہوتی ہے کہ مجھ سے یہ کام کیونکر ہوگیا کہ میں اس موضوع پرا یک کتاب '' سائنس قرآن کے حضور میں '' تالیف کرنے میں کامیا ب ہوگیا۔ بس اللہ سے دعاہے کہ وہ میری اس حقیر سی کوشش کو قبول فرمائے اور اپنی رحمت سے اسے میری بخشش کا ذریعہ بنا دے ۔ آمین

طارق اقبال سوہدروی

ینبع البحر، سعودی عریبیہ

00966-552210749

tiks88@hotmail.com

tiks88@gmail.com

tariq_iqbal20@yahoo.com

 

پوسٹ کے متعلق اپنی رائے سے آگاہ کیجئے