فلکیات »

January 9, 2013 – 3:49 am | ترمیم

عذاب ِیوم کے دن کی طوالت پچاس ہزار سال ۔ جدید سائنس کی روشنی میں

ستاروں کے چال چلن سے لوگ مستقبل کا حال بتاتے ہیں ۔ طرح طرح کے دل دہلانے والے انکشافات …

مزید پڑھیے »
ہم مسلمان کیسے ہوئے؟

کن سائنسی تحقیقات کے نتائج نے ہمیں اسلام کے متعلق سوچنے پر مجبور کیا اور پھر ہم مسلمان ہو گئے

صحت وتندرستی

انسانی صحت کے متعلقہ انٹرنیٹ پٔر شائع ہونے والے مفید مضامین پڑھیے

سائنسی خبریں

سائنسی شعبہ میں ہونے والی جدید ترین تحقیقات و انکشافات پر مشتمل مضامین پڑھیے

موسمیات

ہوا ، بادل ،پانی اور بارش کا آپس میں کیا تعلق ہے ؟ اللہ کی قدرت ان میں کیسے جلوہ گر ہے .

تمہید و ابتدائیہ

قرآن مجید کس طرح جمع ہوا ، کیا اسلام اور سائنس میں تضاد ہے ، وغیرہ مضامین کو شامل کیا گیا ہے۔

صفحہ اول » کمپیوٹر ٹپس اور سافٹ وئیر

اردو میں آٹھ تفاسیر انگلش میں دو تفاسیر اور گیارہ احادیث کی کتابوں کا بہترین سافٹ وئیر

کاتب نے – September 28, 2011 – کو شائع کیا 30 تبصرے

اردو میں آٹھ تفاسیر انگلش میں دو تفاسیر اور گیارہ احادیث کی کتابوں کا بہترین سافٹ وئیر

محترم قارئین کرام

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

آج میں آپ کے لیے ایک ایسا سافٹ وئیر شئیر کرنے جار ہا ہوں کہ جس میں آپ کو اردو زبان میں قرآن مجید کی کئی تفاسیر کے ساتھ  ساتھ صحاح ستہ کی احادیث بھی اردو زبان میں میسر ہوں گی ۔ اس سافٹ وئیر کی تصاویر کو دیکھ کر آپ محسوس کرسکتے ہیں کہ یہ  آپ کے لیے کس قدر مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ سافٹ وئیر مرکز الدعوۃ الارشاد سعودی عرب نے تیا رکروایا ہے۔ اس سافٹ وئیر کی تفصیلات درج ذیل ہیں ۔

 اسمیں قرآن مجید کے 12 اردو تراجم  8 اردو تفاسیر' 10 انگلش تراجم و 2 انگلش تفاسیر' ایک سندھی ترجمہ' ایک ہندی ترجمہ' ایک اردو صوتی ترجمہ و قرآن شریف کی تلاوت سمیت 11 احادیث کی کتب (مع مکمل صحاح ستہ) و کتب تسعہ ہیں جنکی تفصیل درج ذیل ہے،
*  ترجمہ و تفسیر مکی (یہ وہی قرآن مجید ہے جو حرمین شریفین مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں سعودی عرب کے فرمان روا شاہ فہد نے اسلام کی بہتر سمجھ کے لیے شائع کروا کے رکھے ہوۓ ہیں) ۔ اس کا ترجمہ و تفسیر مولانا محمد جونا گڑہی کا ہے۔ مزید تفصیل کے لیے تعارف ملاحظہ فرمائیں۔
*   ترجمہ و تفسیر مدنی۔ اسکا ترجمہ و تفسیر مولانا محمد اسحاق مدنی صاحب کے قلم سے ہے۔
*  ترجمہ و تفسیر عثمانی۔ اسکا ترجمہ مولانا محمود الحسن دیوبندی اور تفسیر مولانا شبیر احمد عثمانی صاحب کی کاوش ہے ۔
*    ترجمہ و تفسیر ابن کثیر ۔
*   ترجمہ کنزالایمان و تفسیر خزاین العرفان ۔
*  ترجمہ و تفسیر الکتاب از ڈاکٹر محمد عثمان ۔
٭   ترجمہ و تفسیر تفہیم القرآن از سید ابو الاعلیٰ مودودی ۔
٭   ترجمہ و تفسیر تیسیر القرآن ۔مولانا عبدالرحمن کیلانی رحمہ اللہ
*   ترجمہ احمد علی ۔
٭  ترجمہ عرفان القرآن  ۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
٭  ترجمہ بھٹوی  ۔
٭  ترجمہ جوادی  ۔
*   انگلش ترجمہ دریا آبادی۔
*   انگلش ترجمہ مولانا تقی عثمانی ۔
*   انگلش ترجمہ محسن و ہلالی ۔
*  انگلش ترجمہ پکتھل۔
*    انگلش ترجمہ شاکر۔
*    انگلش ترجمہ یوسف۔
*    انگلش ترجمہ عرفان القرآن۔
٭  انگلش ترجمہ و تفسیر  سید ابو الاعلیٰ مودودی ۔
٭ انگلش تفسیر  جلالین  ۔
*   ہندی ترجمہ ۔
*   صوتی ترجمہ۔ جناب مولانا فتح محمد جالندہری کا ترجمہ آواز کے ساتھ ہے۔
*   تلاوت کلام پاک امام کعبہ الشیخ عبدالرحمان السدیس اور الشیخ الشریم کی آواز میں ہے ۔
احادیث کی کتابوں (مکمل صحاح ستہ) میں،
*  بخاری شریف۔ جو ایک اندازے کے مطابق قرآن مجید کے بعد اسلام میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب ہے۔
*  مسلم شریف۔ جو صحیح احادیث میں صف اول میں شمار ہوتی ہے۔
*  سنن ابو داؤد شریف ۔ جو صحاح ستہ کی اہم کتب میں سے ہے ۔
*   سنن ابو نسائی شریف ۔ صحاح ستہ کی اہم کتاب ہے۔
*    جامع ترمذی شریف ۔ صحاح ستہ کی اہم کتاب ہے۔
*   سنن ابن ماجہ شریف ۔ صحاح ستہ کی اہم کتاب ہے۔
*   شمایل ترمذی ۔
*    موطا امام مالک۔
*   مشکوہ شریف ۔
٭  سنن دارمی ۔
٭ مسند احمد  ۔
یہ تمام کتب احادیث مع عربی متن ( مع اعراب و بغیر اعراب) کے ہیں۔ صحاح ستہ کی اکثر کتابوں کا انگلش ترجمہ بھی شامل ہے۔  اور قرآن مجید کے اردو تراجم و تفاسیر مع قرآن مجید کی عبارت مکمل ڈیٹابیس کی شکل میں ہیں اور آپ کسی بھی ترجمہ یا کسی بھی تفسیر یا تمام تراجم و تفاسیر میں کوئی خاص لفظ یا الفاظ تلاش کرنا چاہیں تو یہ پروگرام بہت سرعت کے ساتھ آپکی مطلوبہ معلومات کو ڈھونڈ کر بمعہ تمام ریفرنسز کے آپ کو دکھا دے گا۔ اسی طرح آپ احادیث کی ایک کتاب یا تمام کتابوں میں سے مطلوبہ معلومات ڈھونڈ سکتے ہیں۔
کسی بھی حدیث کو باب ،  موضوع کتب ، و موضوعات ، الفاظ یا راوی کے لحاظ سے تلاش کیا جاسکتا ہے ۔ مثلا تمام احادیث جن میں جنت کا ذکر ہو وہ لفظ جنت کو تلاش بلحاظ الفاظ میں ،  لکھ کر تلاش کی جاسکتی ہیں۔ تلاش کردہ الفاظ ایک سے زیادہ بھی ہو سکتے ہیں جیسے 'جنت'  اور  'واجب' انکو دونوں طرح دیکھا جاسکتا ہے

١۔ یعنی وہ احادیث جن میں جنت اور واجب کا دونوں کا ذکر ہو ۔

٢۔ وہ احادیث جس میں جنت یا واجب کا ذکر ہو۔

٣۔ وہ احادیث جن میں جنت واجب ساتھ ساتھ لکھے ہوئے ہوں۔ سرچ کی یہ سہولت تراجم و تفاسیر میں بھی ہے۔

 

 پروگرام انسٹال ہونے پر آپ کو ایسا نظر آئےگا۔

 

 

 

 

 

 

 

اگر کوئی مسئلہ ہو تو پیش کیجیئے گا ۔ ان شاء اللہ آپ کی مدد کی جائے گا۔ خود بھی پڑھیے اور دوسروں کے ساتھ بھی شئیر کیجئے ۔یاد رکھیے یہ آپ کے لیے ایک اچھا صدقہ جاریہ بن سکتا ہے۔

محترم قارئین۔ کچھ عرصہ سے یہ سافٹ وئیر کمپنی کی اپنی ویب سائٹ پر دستیاب نہیں ہے جس کا لنک اوپر دیا گیا ہے ۔ تاہم درج ذیل لنک سے آپ اسے ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں ۔ اس فولڈر میں 4 فائلز ہیں ۔ ایج جے سپلٹ سافٹ وئیر کی مدد سے آپ تینوں فائلز کو جوڑ کر مکمل انسٹالر فائل میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ یاد رہے یہ ورزن پرانا ہے جسے میں کافی عرصہ پہلے اپ لوڈ کیا تھا اس لیے ہو سکتا ہے کہ یہ ونڈو 8 یا 10 پر درست طریقے سے آپریٹ نہ ہو۔ لنک درج ذیل ہے ۔

میڈیا فائر پر ڈاون لوڈ لنک

دعاوں میں یاد رکھیے۔

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

پوسٹ کے متعلق اپنی رائے سے آگاہ کیجئے

ٹیگز: , , , , , , , , , , , , , , ,

تبصروں کی تعداد: 30. »

تبصرہ لکھيں!

آپ کا يہاں تبصرہ کرنا ممکن ہے، يا پھر آپ اپنی سائٹ سے ٹٹریک بیک کریں اپنی سائیٹ سے. آپ کرسکتے ہیں Comments Feed بذریعہ ار ایس ایس.

اس موضوع پر تبصرہ فرمائيں اور سپام سے اسے محفوظ رکھيں آپ کے ہم نہايت شکر گزار ہيں...

آپ درج ذيل ٹيگز استعمال کرسکتے ہيں

<a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong> 

یہ ایک گریویٹار اینیبلڈ ویب سائیٹ ہے۔ اپنا عالمی سطح پرتسلیم شدہ اوتار حاصل کرنے کے لیے رجسٹر کریں گریوٹار.