فلکیات »

January 9, 2013 – 3:49 am | ترمیم

عذاب ِیوم کے دن کی طوالت پچاس ہزار سال ۔ جدید سائنس کی روشنی میں

ستاروں کے چال چلن سے لوگ مستقبل کا حال بتاتے ہیں ۔ طرح طرح کے دل دہلانے والے انکشافات …

مزید پڑھیے »
ہم مسلمان کیسے ہوئے؟

کن سائنسی تحقیقات کے نتائج نے ہمیں اسلام کے متعلق سوچنے پر مجبور کیا اور پھر ہم مسلمان ہو گئے

صحت وتندرستی

انسانی صحت کے متعلقہ انٹرنیٹ پٔر شائع ہونے والے مفید مضامین پڑھیے

سائنسی خبریں

سائنسی شعبہ میں ہونے والی جدید ترین تحقیقات و انکشافات پر مشتمل مضامین پڑھیے

موسمیات

ہوا ، بادل ،پانی اور بارش کا آپس میں کیا تعلق ہے ؟ اللہ کی قدرت ان میں کیسے جلوہ گر ہے .

تمہید و ابتدائیہ

قرآن مجید کس طرح جمع ہوا ، کیا اسلام اور سائنس میں تضاد ہے ، وغیرہ مضامین کو شامل کیا گیا ہے۔

صفحہ اول » سائنسی خبریں

بھارت میں پشمینا بکری کا کلون تیار

کاتب نے – March 20, 2012 – کو شائع کیا

بھارت میں پشمینا بکری کا کلون تیار      

منفرد کشمیری نسل کی بھیڑیں اپنے اعلیٰ ترین معیار کی اون کی بنا پر دنیا بھر میں شہرت رکھتی ہیں۔مگر ان کی گھٹتی ہوئی تعداد اس صنعت کے لیے سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے۔ لیکن اب ماہرین کوتوقع ہے کہ حال ہی میں کشمیر کی ایک یونیورسٹی میں کلون بھیٹر کی پیدائش سے اس کی نسل بڑھانے میں مدد ملے گی۔سائنس دانوں نے لیبارٹری میں کشمیر کے ہمالیائی علاقے میں پائی جانے والی نایاب نسل کی بھیڑ کی نقل تیار کرلی ہے جس سے قیمتی نسل کی ان بھیڑوں کی بڑے پیمانے پر افزائش کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

کشمیری نسل کی بھیڑوں سے دنیا کی اعلیٰ ترین اون حاصل کی جاتی ہے ۔ یہ اون  دنیا بھر میں کشمیر کے نام سے پہچانی جاتی ہے۔ اون کی اس ورائٹی کو مقامی زبان میں  پشمینہ بھی کہاجاتاہے۔کشمیر یا پشمینہ اون، وزن میں انتہائی ہلکی ہوتی ہے جب کہ یہ  کسی دوسری اون کے مقابلے میں سردی سے محفوظ رکھنے کی زیادہ صلاحت رکھتی ہے۔ پشمینہ  سے تیارکردہ شالیں، سوئیٹر اور ملبوسات دنیا بھر کی مارکیٹوں میں انتہائی مہنگے داموں فروخت ہوتے ہیں جس کا اندازہ صرف اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ کشمیر وول کا ایک عام مردانہ سویٹر امریکی مارکیٹ میں ڈیڑھ سو سے دو سو ڈالر میں بیچا جاتا ہے۔

پشمینہ یا کشمیر وول ، مخصوص نسل کی بھیڑوں کے سینے کے بالوں سے حاصل ہوتی ہے۔ مگر اعلیٰ اور منفرد اون مہیا کرنے والی اس نسل کی بھیٹروں کی تعداد انتہائی کم ہے۔اور ان کی نسل میں بڑھوتری کی رفتار بھی بہت سست ہے۔ جس کی بنا پر پشمینہ کی رسد اس کی طلب کے مقابلے میں بہت کم ہے۔اون کی اس ورائٹی کے مہنگا ہونے کا یہ ایک اہم سبب ہے۔

حال ہی بھارتی سائنس دانوں نے جینیاتی طریقے سے کشمیری نسل کی کم یاب بھیڑ کی نقل یا کلون بنانے  میں کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہاہے  کہ انہوں نے اپنی  پہلی کلون بھیٹر کا نام نوری رکھا ہے۔بھارتی زیر اہتمام کشمیر میں واقع شیر کشمیر یونیورسٹی کے  شعبہ حیوانات کے بائیو ٹیکنالوجی سینٹر کے سائنس دان ڈاکٹر ریاض احمد شاہ کا کہنا ہے کہ کلون بھیٹر 9 مارچ کو پیدا ہوئی  ہے جس نے  نایاب کشمیری بھیٹروں کی نسل میں تیز رفتار اضافے کا راستہ کھول دیا ہے۔

وادی کشمیر کے دستکار پشمینہ کو زیادہ تر شالیں بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں جو مقامی طور پربہت مہنگے داموں، یعنی تقریباً 200 ڈالر فی شال کی قیمت پر فروخت ہوتی ہیں۔ جب کہ بیرونی ممالک میں اس کے دام کہیں زیادہ ہیں۔ایک اندازے کے مطابق بھارتی زیر انتظام کشمیر میں سالانہ 8 کروڑ ڈالر مالیت کی پشمینہ اون حاصل ہوتی ہے۔وادی کشمیر میں اعلیٰ معیار کی اون فراہم کرنے والی بھیڑوں کی کئی نسلیں موجود ہیں، جن میں تبتی اور منگولیا نسل کی بھیٹریں خاص طورپر شہرت رکھتی ہیں۔ ان بھیٹروں کو چھوٹے چھوٹے ریوڑوں کی شکل  میں برف پوش بالائی پہاڑی علاقوں میں پالا جاتا ہے۔اگرچہ ان کی اون بہت گرم ہوتی ہے لیکن اس میں پشمینہ جیسی نرمی اور ملائمت نہیں ہوتی ۔

پشمینہ پیدا کرنے والی بھیٹریں زیادہ تر لداخ کے دورافتادہ  علاقوں میں پائی جاتی ہیں۔ ان کی تعداد بہت کم ہے  اور حالیہ اعداد وشمار ظاہر کرتے ہیں  کہ یہ مخصوص نسل مسلسل گھٹ رہی ہے۔ جب کہ سرحد کی دوسری جانب چین اپنے علاقے میں اون فراہم کرنے والی کشمیری نسل کی بھیڑوں کی افزائش پر خاصی  توجہ دے رہاہے۔اقتصادی ماہرین کا کہناہے کہ کشمیر کے تاجر بیرونی منڈیوں میں کشمیری شالوں کی مانگ پوری کرنے کے لیےپشمینہ اون کا ایک بڑا حصہ اب  چین سے درآمد کررہے ہیں۔

کشمیری نسل کی پہلی کلون بھیٹر پیدا کرنے کے پراجیکٹ میں چھ اور سائنس دان بھی  ڈاکٹرریاض احمدشاہ کے ساتھ شامل  تھے۔ انہوں نے ایک نئی ٹیکنیک کے ذریعے نوری نامی  کلون بھیٹر پیدا کی ۔ اس پراجیکٹ کی تکمیل میں انہیں دو سال کا عرصہ لگا۔میڈیا  رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر شاہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے کلون بھیٹریں پیدا کرنے کا ایک نیا اور معیاری طریقہ دریافت کیا ہے، جس سے اب  انہیں  دوسری کلون بھیٹر پیدا کرنے میں  صرف چھ ماہ لگیں گے۔

ڈاکٹر شاہ کا کہناہے کہ ان کا طریقہ انتہائی کم قیمت  اور سادہ ہے اور اس میں وقت بھی کم لگتا ہے۔  انہوں نے کہا کہ پشمینہ اون دینے والی پہلی کلون بھیٹر نوری ، کلوننگ کے مروجہ طریقوں کے تحت پیدا نہیں کی گئی، کیونکہ اس کےلیے انتہائی مہنگے ہائی ٹیک آلات اور کیمیکلز کی ضرورت پڑتی ہے۔ چنانچہ اس کی بجائے  مقامی وسائل اور سادہ ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ایک نیا طریقہ اختیار کیا گیا۔انہوں نے بی بی سی کو بتایا ، ’آپ اسے اس طرح سمجھیئے کہ ہم نے پشمينا کے خلیوں کو اس کے انڈوں سے ملایا اور لیبارٹری میں اسے جنین کی شکل میں تیار کر کے ایک دوسری بکری کے پیٹ میں ڈالا۔ اس کے پانچ ماہ بعد یہ كلون تیار ہوا۔‘

ریاض احمد شاہ نے بتایا کہ کلوننگ کا کام آسان نہیں ہوتا اور لیبارٹری میں اچھے معیار کا جنین تیار کرنے میں دو سال کا وقت لگ گیا۔ڈاکٹر شاہ نے بتایا کہ وہ  اس سے قبل کلون بھینس  بھی پیدا کرچکے ہیں۔ان کا کہناہے کہ وہ کشمیری نسل کی بھیڑوں کی تیز تر افزائش کے لیے کلوننگ کی اپنی ٹیکنالوجی سے اس شعبے سے وابستہ افراد کی مدد کریں گے تاکہ ان کی آمدنیاں بڑھیں اور ان کی زندگی کامعیار بہتر ہو۔ڈاکٹرشاہ کشمیری نسل کے سرخ ہرن کی بھی  کلوننگ کرنا چاہتے ہیں، جس کی تعداد تیزی سے گھٹ رہی ہے اور اس کی نسل دنیا سے مٹنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

جنین کے خلیوں کی مدد سے دنیا کا پہلا کامیاب كلون جس جانور کا بنایا گیا تھا وہ ایک بھیڑ تھی۔ اسے ڈلي نام دیا گیا تھا جو سال 1996 میں اسکاٹ لینڈ کے محققین کی محنت سے وجود میں آئی تھی۔لیکن اس کے بعد کلوننگ کے غلط استعمال کا خدشہ پر دنیا بھر میں بحث چھڑ گئی۔ حالانکہ سال 2003 میں ڈلي کی موت ہو گئی تھی۔

ماخذ

وائس آف امریکہ

بی بی سی اردو

پوسٹ کے متعلق اپنی رائے سے آگاہ کیجئے

ٹیگز: , , , , , , , , , , , , , , , , ,

تبصرہ لکھيں!

آپ کا يہاں تبصرہ کرنا ممکن ہے، يا پھر آپ اپنی سائٹ سے ٹٹریک بیک کریں اپنی سائیٹ سے. آپ کرسکتے ہیں Comments Feed بذریعہ ار ایس ایس.

اس موضوع پر تبصرہ فرمائيں اور سپام سے اسے محفوظ رکھيں آپ کے ہم نہايت شکر گزار ہيں...

آپ درج ذيل ٹيگز استعمال کرسکتے ہيں

<a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong> 

یہ ایک گریویٹار اینیبلڈ ویب سائیٹ ہے۔ اپنا عالمی سطح پرتسلیم شدہ اوتار حاصل کرنے کے لیے رجسٹر کریں گریوٹار.