فلکیات »

January 9, 2013 – 3:49 am | ترمیم

عذاب ِیوم کے دن کی طوالت پچاس ہزار سال ۔ جدید سائنس کی روشنی میں

ستاروں کے چال چلن سے لوگ مستقبل کا حال بتاتے ہیں ۔ طرح طرح کے دل دہلانے والے انکشافات …

مزید پڑھیے »
ہم مسلمان کیسے ہوئے؟

کن سائنسی تحقیقات کے نتائج نے ہمیں اسلام کے متعلق سوچنے پر مجبور کیا اور پھر ہم مسلمان ہو گئے

صحت وتندرستی

انسانی صحت کے متعلقہ انٹرنیٹ پٔر شائع ہونے والے مفید مضامین پڑھیے

سائنسی خبریں

سائنسی شعبہ میں ہونے والی جدید ترین تحقیقات و انکشافات پر مشتمل مضامین پڑھیے

موسمیات

ہوا ، بادل ،پانی اور بارش کا آپس میں کیا تعلق ہے ؟ اللہ کی قدرت ان میں کیسے جلوہ گر ہے .

تمہید و ابتدائیہ

قرآن مجید کس طرح جمع ہوا ، کیا اسلام اور سائنس میں تضاد ہے ، وغیرہ مضامین کو شامل کیا گیا ہے۔

صفحہ اول » حالات حاضرہ

اُردو زبان کی بے توقیری پر جاوید چودھری کا بہترین کالم لنڈا بازار ضرور پڑھیے

کاتب نے – May 24, 2012 – کو شائع کیا 5 تبصرے

اُردو زبان کی بے توقیری پر جاوید چودھری کا بہترین کالم لنڈا بازار ضرور پڑھیے

21مئی کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ترکی کے ورزیراعظم طیب اردوان نے ہماری پارلیمنٹ میں ترکی زبان میں خطاب کیا جبکہ ہمارے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نے انگریزی میں تقریر کی ،سپیکر قومی اسمبلی بھی انگریزی بول رہی تھیں ۔ کیا طیب اردوان کو انگریزی نہیں آتی ؟ طیب اردوان یوسف رضا گیلانی اور چودھری نثار علی خان سے زیادہ پڑھے لکھے ہیں لیکن یہ اپنے تما م سرکاری دوروں ،تمام سرکاری تقریبات میں ترکی زبان میں گفتگو کرتے ہیں ۔ یہ حقیقت ہے ہم اس ملک میں بجلی پیدا نہیں کرسکتے ،ہم کراچی کو امن کا تحفہ بھی نہیں دے سکتے اورہم اس ملک کو کرپشن سے پاک  بھی نہیں کرسکتے لیکن کیا ہم اس ملک کو زبان کا تحفہ بھی نہیں دے سکتے ؟کیا ہم یہ فیصلہ بھی نہیں کرسکتے کہ ہمارے تمام لیڈر ز بین الاقوامی فورمز ،تمام سرکاری تقریبات،غیرملکی مہمانوں کے استقبال اور غیر ملکی دوروں میں صرف اور صرف اردو میں بات کریں گے اور جو اس کی خلاف ورزی کرے گا وہ آئین کی دفعہ 63 کا مجرم ہو گا۔

ہمارے لیے کتنے افسوس کی بات ہے ہمارے مہمان قازقستان ،عمان اور ترکی سے آکر اپنی قومی زبان میں گفتگو کرتے ہیں اور ہم انہیں غلط انگریزی سے متاثر کرنے کی کوشش میں لگ جاتے ہیں ،کیاہمارے لیڈر یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں ہم گونگی قوم ہیں اور ہم بجٹ کی طرح زبان بھی مانگے تانگے کی استعمال کرتے ہیں ،افسوس! ہمارے حکمرانوں نے اس ملک کو لنڈا بازار بنا دیا ہے ۔

پوسٹ کے متعلق اپنی رائے سے آگاہ کیجئے

ٹیگز: , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , ,

تبصروں کی تعداد: 5. »

  • یہ ہمارے کالے انگریزایسا نہیں ہونے دیتے۔ اگر ایسا ہو گیا تو پھر ان کی انفرادیت ختم ہوجائے گی۔ یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ آج تک ہم اس مسلے کو حل نہیں کرسکے۔.

  • bushra tasneem بشری تسنیم says:

    بجا فرمایا چوہدری صاحب نے
    قومی زبان قوم کی نمائیدہ ہوتی ہے
    غیروں کی زبان غیر کی نمائیدہ ہوتی ہے
    یہ نام نہاد لیڈر قوم کے۔اور وفادارغیروں کے
    پکے منافقوں کی راہ اختیار کئے ہوئے ہیں

  • hamary hukmran comlex ka shikar hain is liye aisa hota.

  • ١۔اسلام آباد تے کراچی وچ اردو یونی ورسٹی ھے پئی۔ہک سرائیکی میڈیم :سرائیکی یونیورسٹی برائے صحت انجینئرنگ تے سائنس آرٹس ٻݨاؤ جیندے کیمپس ہر وݙے شہر وچ ھوون۔.

    ۔٢.۔ تعلیمی پالسی ڈو ھزار نو دے مطابق علاقائی زباناں لازمی مضمون ھوسن تے ذریعہ تعلیم وی ھوسن۔ سرائیکی بارے عمل کرتے سرائیکی کوں سکولاں کالجاں وچ لازمی کیتا ونڄے تے ذریعہ تعلیم تے ذریعہ امتحان بݨاؤ۔.

    ٣۔ پاکستان وچ صرف چار زباناں سرائیکی سندھی پشتو تے اردو کوں قومی زبان دا درجہ ڈیوو.۔.

    ۔٤۔ نادرا سندھی اردو تے انگریزی وچ شناختی کارݙ جاری کریندے۔ سرائیکی وچ وی قومی شناختی کارڈ جاری کرے۔.

    ۔٥۔ ھر ھر قومی اخبار سرائیکی سندھی تے اردو وچ شائع کیتا ونڄے۔کاغذ تے اشتہارات دا کوٹہ وی برابر ݙتا ونڄے۔.

    ۔٦۔ پاکستان دے ہر سرکاری تے نجی ٹی وی چینل تے سرائیکی، سندھی، پشتو ، پنجابی،بلوچی تے اردو کوں ہر روز چار چار گھنٹے ݙتے ونڄن۔.

    ۔٧۔سب نیشنل تے ملٹی نیشنل کمپنیاں سرائیکی زبان کوں تسلیم کرن تے ہر قسم دی تحریر تے تشہیر سرائیکی وچ وی کرن۔.

    ۔٨۔۔سرائیکی ہر ملک وچ وسدن ایں سانگے سرائیکی ہک انٹر نیشنل زبان اے۔ سکولاں وچ عربی لازمی کائنی ، تاں ول انگریزی تے اردو دے لازمی ھووݨ دا کیا ڄواز اے؟.

تبصرہ لکھيں!

آپ کا يہاں تبصرہ کرنا ممکن ہے، يا پھر آپ اپنی سائٹ سے ٹٹریک بیک کریں اپنی سائیٹ سے. آپ کرسکتے ہیں Comments Feed بذریعہ ار ایس ایس.

اس موضوع پر تبصرہ فرمائيں اور سپام سے اسے محفوظ رکھيں آپ کے ہم نہايت شکر گزار ہيں...

آپ درج ذيل ٹيگز استعمال کرسکتے ہيں

<a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong> 

یہ ایک گریویٹار اینیبلڈ ویب سائیٹ ہے۔ اپنا عالمی سطح پرتسلیم شدہ اوتار حاصل کرنے کے لیے رجسٹر کریں گریوٹار.