فلکیات »

January 9, 2013 – 3:49 am | ترمیم

عذاب ِیوم کے دن کی طوالت پچاس ہزار سال ۔ جدید سائنس کی روشنی میں

ستاروں کے چال چلن سے لوگ مستقبل کا حال بتاتے ہیں ۔ طرح طرح کے دل دہلانے والے انکشافات …

مزید پڑھیے »
ہم مسلمان کیسے ہوئے؟

کن سائنسی تحقیقات کے نتائج نے ہمیں اسلام کے متعلق سوچنے پر مجبور کیا اور پھر ہم مسلمان ہو گئے

صحت وتندرستی

انسانی صحت کے متعلقہ انٹرنیٹ پٔر شائع ہونے والے مفید مضامین پڑھیے

سائنسی خبریں

سائنسی شعبہ میں ہونے والی جدید ترین تحقیقات و انکشافات پر مشتمل مضامین پڑھیے

موسمیات

ہوا ، بادل ،پانی اور بارش کا آپس میں کیا تعلق ہے ؟ اللہ کی قدرت ان میں کیسے جلوہ گر ہے .

تمہید و ابتدائیہ

قرآن مجید کس طرح جمع ہوا ، کیا اسلام اور سائنس میں تضاد ہے ، وغیرہ مضامین کو شامل کیا گیا ہے۔

صفحہ اول » حالات حاضرہ

سوشل میڈیا پر پاکستانیوں کی زبردست جدوجہد پر اوریا مقبول جان کا بہترین کالم ” بساط الٹ چکی ہے ” ضرور پڑھیے

کاتب نے – July 25, 2012 – کو شائع کیا 3 تبصرے

سوشل میڈیا پر پاکستانیوں کی زبردست جدوجہد پر اوریا مقبول جان کا بہترین کالم " بساط الٹ چکی ہے " ضرور پڑھیے

وہ جو کل تک خود کو ابلاغ کا خدا سمجھتے تھے ،انہیں اندازہ نہیں کہ اب ایک چھوٹے سے کمرے میں بوسیدہ سے کمپیوٹر پر بیٹھا نوجوان آپ کی کروڑوں روپے کی لاگت سے بنائی گئی میڈیا ایمپائر کا مقابلہ کررہا ہے بلکہ اب تو جیت ا س کا مقدر ہونےلگی ہے ۔یہی وی نوجوان ہے جس نے مجبور کردیا کہ ٹی وی چینلز اور اخباروں والے دبائے ہوئے سچ کو ظاہر کریں ۔ اس سوشل میڈیا کی طاقت کا اندازہ جن کو ہے ان کے منہ سے روز جھاگ نکلتی ہے اور وہ غصے سے کھولتے پھر رہے ہیں ۔وہ جنہیں اس بات کا زعم تھا کہ ہم ہواؤں کا رخ بدل سکتے ہیں ،ان کے ہاتھ پاؤں پھول رہے ہیں ۔ اس لیے کہ اب سوات کے کوڑوں والی کیسٹ چلا کر بدنام کرنے والوں کے مقابلے میں اینکروں والی کیسٹ بھی چلتی ہے اور پھر کسی کو ہمت نہیں ہوتی اپنے حق میں میڈیا استعمال کرنے کی ۔یہ مسٔلہ عالمی میڈیا کا ہی نہیں ہم سب کا ہے ۔

گزشتہ دس سال تک میڈیا کےذریعے لوگوں کے دلوں کو مسخر کرنے والوں کی حالت دیکھنے والی ہے ۔کیسے چیختے پھرتے ہیں " ہمیں بھارت اور امریکہ کا ایجنٹ کہا جاتا ہے " تم نے ساٹھ سال لوگوں کو ایجنٹ کہنے اور الزام لگانے کا ٹھیکہ لیا ہوا تھا ۔جس کو چاہا جو مرضی بنا دیا ۔ا ب تیر واپس آیا ہے تو چیخیں نکل گئیں ۔ مدتوں تم نے لوگوں کے عیب اچھالے ،تصویریں چھاپیں ،اب اپنی تصویروں پر سیخ پا کیوں ہوتے ہو۔ کسے معلوم ہے یہ سب کیوں ہورہا ہے ۔ یہ سب اس لیے ہورہا ہے کہ ہمارے پاس قلم تھا ،زبان تھی،ہم نے اس سے انصاف نہیں کیا۔ انصاف سے نہ رکھا اور نہ بولے ۔ہمارے ذاتی تعصب ہمارے انصاف کو کھا گئے ۔ہم نے لوگوں کو غدار کہنے کی فیکٹریاں لگائیں ۔لوگوں کو ملک دشمنی کے سرٹیکفیٹ دئیے ۔ جیسی کالک چاہی کسی کے چہرے پر مل دی ۔ ہمارا کنڑول تھا ،لیکن اب  کنٹرول ہر اس شخص کےپاس ہے جو چھوٹے سے کمرے میں بوسیدہ سےکمپیوٹر پر بیٹھا  ہے اور جو بساط الٹ سکتا ہے اوراس نے بساط الٹ کر رکھ دی ہے ۔

پوسٹ کے متعلق اپنی رائے سے آگاہ کیجئے

ٹیگز: , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , ,

تبصروں کی تعداد: 3. »

تبصرہ لکھيں!

آپ کا يہاں تبصرہ کرنا ممکن ہے، يا پھر آپ اپنی سائٹ سے ٹٹریک بیک کریں اپنی سائیٹ سے. آپ کرسکتے ہیں Comments Feed بذریعہ ار ایس ایس.

اس موضوع پر تبصرہ فرمائيں اور سپام سے اسے محفوظ رکھيں آپ کے ہم نہايت شکر گزار ہيں...

آپ درج ذيل ٹيگز استعمال کرسکتے ہيں

<a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong> 

یہ ایک گریویٹار اینیبلڈ ویب سائیٹ ہے۔ اپنا عالمی سطح پرتسلیم شدہ اوتار حاصل کرنے کے لیے رجسٹر کریں گریوٹار.