فلکیات »

January 9, 2013 – 3:49 am | ترمیم

عذاب ِیوم کے دن کی طوالت پچاس ہزار سال ۔ جدید سائنس کی روشنی میں

ستاروں کے چال چلن سے لوگ مستقبل کا حال بتاتے ہیں ۔ طرح طرح کے دل دہلانے والے انکشافات …

مزید پڑھیے »
ہم مسلمان کیسے ہوئے؟

کن سائنسی تحقیقات کے نتائج نے ہمیں اسلام کے متعلق سوچنے پر مجبور کیا اور پھر ہم مسلمان ہو گئے

صحت وتندرستی

انسانی صحت کے متعلقہ انٹرنیٹ پٔر شائع ہونے والے مفید مضامین پڑھیے

سائنسی خبریں

سائنسی شعبہ میں ہونے والی جدید ترین تحقیقات و انکشافات پر مشتمل مضامین پڑھیے

موسمیات

ہوا ، بادل ،پانی اور بارش کا آپس میں کیا تعلق ہے ؟ اللہ کی قدرت ان میں کیسے جلوہ گر ہے .

تمہید و ابتدائیہ

قرآن مجید کس طرح جمع ہوا ، کیا اسلام اور سائنس میں تضاد ہے ، وغیرہ مضامین کو شامل کیا گیا ہے۔

صفحہ اول » متفرق مضامین

انوکھا دریا جس کا پانی ہر وقت ابلتا رہتا ہے

کاتب نے – April 8, 2016 – کو شائع کیا ایک تبصرہ

انوکھا دریا جس کا پانی ہر وقت ابلتا رہتا ہے

لاطینی امریکی ملک پیرو کے اندر آمیزون جنگلات میں ایک انتہائی غیرمعمولی حیران کن قدرتی عجوبہ ہے، یعنی ایک ایسا غضب ناک دریا جس کا پانی ابلتا رہتا ہے۔

570505b373622

جی ہاں واقعی یہ دنیا کا سب سے انوکھا دریا ہے جس گرنے کی صورت میں چند سیکنڈ میں موت ہوسکتی ہے۔ سدرن میتھوڈسٹ یونیورسٹی کے محقق اڈریس ریوزو نے اس دریا کے بارے میں مختلف انکشافات کیے ہیں۔انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس دریا کا پانی 200 ڈگری فارن ہائیٹ پر ابلتا رہتا ہے اور اس کے کنارے پر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ کسی حمام میں ہے جہاں بھاپ سے گرمائش کا کام لیا جاتا ہے۔

570505b39eb1b

اس طرح کا درجہ حرارت قدرتی آتش فشاں وغیرہ میں تو ہوتا ہے مگر کسی دریا کے پانی میں ایسا ہونا اتنہائی غیرمعمولی ہے اور بغیر کسی ذریعے یعنی متحرک آتش فشاں کے بغیر کوئی دریا اتنا گرم اور پانی ابلتا نہیں۔اس دریا کا نام Mayantuyacu ہے جو وسطی پیرو میں واقع ہے اور مشرقی شہر Pucallpa سے یہاں تک پہنچنے میں 4 گھنٹے لگ جاتے ہیں۔

570505b379a16

چار میل لمبے اس دریا کی گہرائی مختلف مقامات پر 6 فٹ جبکہ چوڑائی 80 فٹ تک ہے۔اس کے پانی کا درجہ حرارت 186 ڈگری فارن ہائیٹ ہے جو ایک عام کافی کے کپ سے بھی زیادہ گرم ہوتا ہے۔117 ڈگری فارن ہائیٹ گرم ہونے پر پانی تکلیف دہ اور خطرناک ثابت ہوتا ہے اور محقق کے مطابق اس دریا میں اپنا ہاتھ ڈالا جائے تو آدھے سیکنڈ میں تھرڈ ڈگری کی حد تک جل جائے گا اور اس میں غلطی سے گرجانے پر موت سے بچنا ناممکن ہےاس مینڈک سے بھی یہی غلطی ہوگئی اور وہ پانی میں گرتے ہی ہلاک ہوگیا۔ ہاں کا پانی اتنا گرم ہے کہ مقامی افراد اسے چائے بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

570505b37b954

ابلتے ہوئے دریا دنیا میں دیگر مقامات پر بھی ہیں مگر وہ کسی متحرک آتش فشاں یا مقناطیسی سسٹم سے منسلک ہیں مگر پیرو کے اس دریا کے قریب اگر کسی آتش فشاں کو دیکھا جائے تو وہ 400 میل دور ہے۔ کسی کو نہیں معلوم کہ یہ دریا اتنا گرم کیوں ہے اور کہا جاتا ہے کہ ایسا ابھی نہیں سینکڑوں برس سے ہے۔

Source

پوسٹ کے متعلق اپنی رائے سے آگاہ کیجئے

ٹیگز:

ایک تبصرہ »

تبصرہ لکھيں!

آپ کا يہاں تبصرہ کرنا ممکن ہے، يا پھر آپ اپنی سائٹ سے ٹٹریک بیک کریں اپنی سائیٹ سے. آپ کرسکتے ہیں Comments Feed بذریعہ ار ایس ایس.

اس موضوع پر تبصرہ فرمائيں اور سپام سے اسے محفوظ رکھيں آپ کے ہم نہايت شکر گزار ہيں...

آپ درج ذيل ٹيگز استعمال کرسکتے ہيں

<a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong> 

یہ ایک گریویٹار اینیبلڈ ویب سائیٹ ہے۔ اپنا عالمی سطح پرتسلیم شدہ اوتار حاصل کرنے کے لیے رجسٹر کریں گریوٹار.