فلکیات »

January 9, 2013 – 3:49 am | ترمیم

عذاب ِیوم کے دن کی طوالت پچاس ہزار سال ۔ جدید سائنس کی روشنی میں

ستاروں کے چال چلن سے لوگ مستقبل کا حال بتاتے ہیں ۔ طرح طرح کے دل دہلانے والے انکشافات …

مزید پڑھیے »
ہم مسلمان کیسے ہوئے؟

کن سائنسی تحقیقات کے نتائج نے ہمیں اسلام کے متعلق سوچنے پر مجبور کیا اور پھر ہم مسلمان ہو گئے

صحت وتندرستی

انسانی صحت کے متعلقہ انٹرنیٹ پٔر شائع ہونے والے مفید مضامین پڑھیے

سائنسی خبریں

سائنسی شعبہ میں ہونے والی جدید ترین تحقیقات و انکشافات پر مشتمل مضامین پڑھیے

موسمیات

ہوا ، بادل ،پانی اور بارش کا آپس میں کیا تعلق ہے ؟ اللہ کی قدرت ان میں کیسے جلوہ گر ہے .

تمہید و ابتدائیہ

قرآن مجید کس طرح جمع ہوا ، کیا اسلام اور سائنس میں تضاد ہے ، وغیرہ مضامین کو شامل کیا گیا ہے۔

صفحہ اول » سائنسی خبریں

خلائی مخلوق کی تلاش کیلیے چین نے دنیا کی سب بڑی ریڈیائی دوربین تیار کر لی

کاتب نے – September 26, 2016 – کو شائع کیا ایک تبصرہ

خلائی مخلوق کی تلاش کیلیے چین نے  دنیا کی سب بڑی ریڈیائی دوربین تیار کر لی

 بیجنگچین کی جانب سے بنائی گئی دنیا کی سب بڑی ریڈیائی دوربین خلائی مخلوق کی تلاش کے لیے اگلے ہفتے اپنی آنکھیں کھولے گی۔ اسے ’’فائیو ہنڈریڈ میٹر اپرچر سفیئریکل ٹیلی اسکوپ یا فاسٹ‘‘ کا نام دیا گیا ہے جو کائنات کے دور دراز گوشوں سے خلائی مخلوق اور دیگر اجسام کی سُن گن لے سکے گی۔ اس کے ذریعے بہت دور موجود سیارے اور ستاروں کو دیکھنے میں بھی مدد ملے گی۔

611435-fastss-1474653786-524-640x480

لیکن چینی ماہرین اس سے کائنات کے کسی گوشے میں موجود ایسی ذہین خلائی مخلوق دیکھنے کے خواہاں ہیں جو زمین کی جانب ریڈیو سگنل بھیج رہی ہو۔ اس موقع کو ماہرین نے ’پہلی روشنی‘ قرار دیا ہے جس کا مطلب ہے کہ دوربین سے پہلی مرتبہ کائنات کی تصویر لی جائے گی۔fastmain

 

اس سے پہلے پورٹو ریکو میں واقع ایک ریڈیائی دوربین کو اب تک دنیا کی سب سے بڑی دوربین کا اعزاز حاصل تھا لیکن اب 9 ہزار سے زائد چینی ماہرین اور انجینیئر نے دنیا کی سب سے بڑی دوربین بنائی ہے جو پورٹو ریکو دوربین سے دُگنی بڑی ہے۔ ڈش کی صورت میں اس کے اینٹینا کا گھیر 500 میٹر ہے جو اتنا طاقتور ہے کہ کائنات کی گہرائی میں واقع سیاروں، ستاروں اور دیگر اجرامِ فلکی اور ممکنہ طور پر ذہین مخلوق کو دیکھ سکے گا۔

fastininside

روس نے بھی آر اے ٹی اے این 600 نامی ایک ریڈیائی دوربین بنائی ہے جس کی چورائی 576 میٹر ہے لیکن فاسٹ کی طرح یہ ایک واحد ڈش نہیں بلکہ کئی ٹکڑوں کو جوڑ کر تیار کی گئی ہے اور اس کا اندرونی رقبہ بھی چھوٹا ہے۔ فاسٹ دوربین پر 18 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی خطیر رقم خرچ کی گئی ہے اور 5 سال کی محنت کے بعد یہ تیار کی گئی ہے۔

fast

اس کا رخ بدلنے کے لیے آہنی رسیاں اور ہائیڈرالک مشینیں استعمال کی جائیں گی۔ اسے تعمیر کرنے کے لیے 400 ماہرین نے 10 سال تک چین میں مناسب جگہ کا انتخاب کیا لیکن آخرکار اسے گوئی زو صوبے میں بنایا گیا ہے کیونکہ اس یہاں موجود ایک وادی کی شکل پیالہ نما ہے اور یہاں دوسری ریڈیائی مداخلت بھی  کم کم ہے۔

Source

پوسٹ کے متعلق اپنی رائے سے آگاہ کیجئے

ٹیگز:

ایک تبصرہ »

تبصرہ لکھيں!

آپ کا يہاں تبصرہ کرنا ممکن ہے، يا پھر آپ اپنی سائٹ سے ٹٹریک بیک کریں اپنی سائیٹ سے. آپ کرسکتے ہیں Comments Feed بذریعہ ار ایس ایس.

اس موضوع پر تبصرہ فرمائيں اور سپام سے اسے محفوظ رکھيں آپ کے ہم نہايت شکر گزار ہيں...

آپ درج ذيل ٹيگز استعمال کرسکتے ہيں

<a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong> 

یہ ایک گریویٹار اینیبلڈ ویب سائیٹ ہے۔ اپنا عالمی سطح پرتسلیم شدہ اوتار حاصل کرنے کے لیے رجسٹر کریں گریوٹار.